عمران خان کردار کے آئینے میں
تب کی بات ہے جب عمران خان اپنی سیاست شروع کر رہے تھے دنیا کے اندر کرکیٹ کا ایک ابھرتا ہیرو جو سیاست میں آنے کی تیاریاں کر رہا تھا اور جس کے معاشقے، اسکینڈلز مختلف ملکی و غیر ملکی اخبارات و رسالاجات میں چھپ کر دنیا کے سامنے آ رہے تھے، اس کی بنسبت کسی سیاستدان کے اتنے اسکینڈلز ظاہر نہیں ہوئے جتنے کہ عمران خان کے ہوئے ہیں، اسی پیش نظر ایک عالم دین علامہ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ نے خطرے کو بھانپ تے ہوئے کہا کہ عمران خان سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کرکے پاکستان کے اندر یہودیوں کے آلاکار بن جائیں گے، واضح رہے کہ گولڈ اسمتھ ایک کٹر اسلام و مسلم خلاف خاندان مانا جاتا ہے، اور حکیم سعید شہید رحمۃ اللہ نے بھی یھی کہا تھا، کھنے والے کھتے ہیں اس کی پاداش حکیم سعید کو شہید کر دیا گیا تھا، خیر بحیثیت مسلمان ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم جس کو ووٹ دے رہے ہیں آیا کہ وہ با اخلاق و با کردار بھی ہے، کیا ہمیں ایسے لوگوں سے اسلام اور ریاست مدینہ جیسا نظام مل سکے گا؟ ظاہر سی بات جو شخص بذات خود اپنی شخصیت پے اسلام نافظ نہیں کرسکتا کیا اس سے ہم اسلامی نظام کی توقع کرسکتے ہیں؟ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے محض سیاسی نعروں کی بنیاد پے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا ہے، کہیں مذہبی نعرہ کہیں بود و باش کی بہتری کا نعرہ کہیں نان جوی کا نعرہ کہیں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کہیں انصاف کا نعرہ. انہی نعروں کے اندر ہمارا سرکل چلتا رہا لیکن کبھی نہ سوچا کہ ہمارا مستقبل کہاں جا رہا ہے، اور ہم کس سمت پر گامزن ہیں. بہر کیف آتے ہیں اپنی تحریر کے مقصد پر میرا مقصد کسی کے عیب اچھالنا یا کسی کے معاشقوں سے لطف اٹہانا ہر گز نہیں بلکہ سچ آپ کے سامنے رکھنا ہے،
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کچھ اسکینڈلز اس طرح سے ہیں،
#زینت-امان
1980ء کی دہائی میں جب عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کیا اور وہیں زینت امان سے آنکھ مچولی سی ہوگئی اور اس وقت انڈیا اور پاکستان کی اخباروں میں خبریں یہاں تک شائع ہوگئیں کہ عمران خان زینت امان سے شادی کرنے والے ہیں پہر صرف یہ اسکینڈل ہی رہا تاہم شادی نہیں ہو پائی،
#ریکھا
اس کے بعد انڈیا کے مشہوری و معروف اداکارہ ریکھا کے ساتھ رومانس کا اسکینڈل شائع ہوا.
ہانگ کانگ سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے نشریاتی ادارے کی ایک اناؤنسر نے 1993 کے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے تعلقات عمران خان سے ہیں اور ہم جلد شادی کرنے والے ہیں
#کرسٹائن-بیکرز
1994 کے آخری مہینے میں اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی کہ کرکٹر عمران خان ایک جرمن دوشیزہ کرسٹائن بیکرز کے ساتھ شادی کرنے کیلئے غور کر رہے ہیں، ایک مقامی ہفت روزہ اخبار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے لکہا کہ عمران خان گذشتہ سال اپنے دوست رولنگ اسٹون کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جرمنی گئے اور وہاں ان کی ملاقات کرسٹائن بیکرز سے ہوئی. کرسٹائن بیکرز نے پاکستان کے کئی دورے کئے اور اس کے جواب میں عمران خان بھی ان سے ملنے جرمنی گئی، اسی سال جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں منعقد حسن مقابلہ بھارتی نژاد ایشوریا رائے نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں عمران خان کی پجارن ہوں. اور کینسر ہسپتال کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے تیار ہوں،
کرکٹ کی دنیا کے کئی کہلاڑی اس بات کے گواہ ہیں کہ کئی بھارتی اداکارائیں عمران خان سے راتيں گزارا کرتی تھیں. جن میں ۾ حسینہ عالم ایشوریا رائے، اور بھارتی صف اول کی اداکارائوں میں پوجا بھٹ. سری دیوی بھی شامل ہیں، کئی حسینائیں جیون ساتھی بننے کی خواہشات میں تابع عمران خان کے ساتھ جنسی خواہشات کی تکمیل کرتی رہی ہیں.
#ریشم-اور-بابرہ
پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم اور بابرہ پر عمران خان کے ساتھ تنہائی کے دوراں جو ملاقات میں بیتی اس کی گواہی پوری فلم انڈسٹری دے سکتی ہے.
#ناہید-اختر
گلوکارہ ناہید اختر شادی کرکے گلو کاری کو خدا حافظ کہہ چکی ہیں اس نام بھی عمران کے نام لیوائوں میں ایک عرصہ تک لیا جاتا رہا.
#لوسی
عمران خان کے حوالے سے ارجنٹائن کی ایک خوبصورت دوشیزہ نے بھی خصوصی شہرت حاصل کی، اندرون و بیرون ملک میں یہ بات عام ہوگئی کے عمران خان "لوسی" کو اپنی بیوی بنا رہے ہیں، لیکن وہ بیوی بننے کے حق سے محروم رہی اور اس کا حسن و مال دولت اسے خان کے دل کی رانی بنا نہ سکے،
#جین
اسی طرح لنڈن کی ایک گوری "جین" کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کے تعلق کوئی نہ کوئی شکل ضرور اختیار کرلیں گے، جین کے بارے میں جب افواہیں سامنے آئیں تو عمران خان نے حسب دستو اس کی تردید کی. مگر "جین" کے دورہ پاکستان نے سچ کا بول بالا کردیا، وہ کئی روز تک عمران خان کی مہمان رہیں، اور یوسف صلاح الدین نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت کا اہتمام بھی کیا، پر یہ عشق بھی منزل مقصود تک نہ پہنچ سکا،
#سوزانا-کانسٹائن
عمران خان اور سوزانا کانسٹائن جب لنڈن کے ایک نائیٹ کلب میں ساتھ ساتھ نظر آنے لگے تو برطانوی اخبار نے یہاں تک کہہ دیا کہ عمران خان اور سوزانا شادی کرنے والے ہیں، انہی دنوں میں عمران خان کے بارے میں برطانوی اخبار نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کے عمران خان یقیناً
"اشالو ہائٹ" ایما سارجنٹ "لیزا" ان تینوں میں سے کسی ایک سے شادی کرلیں گے،
#شیرون-سلور
عمران خان سے جب شیرون سلور سے دوستی کا چرچہ ہوا تو اس کے بارے میں برطانوی پریس نے لکہا کہ 1970 میں جب عمران خان جب انگلینڈ کا دورہ کیا تو ان کی والدہ نے نصیحت کی کہ وہ کسی غیر ملکی سے ہرگز شادی نہ کریں، شروع شروع میں عمران خان پر اس نصیحت کا بہت بڑا اثر ہوا، اور انہوں نے عالمی
مصورہ ایما سارجنٹ کی محبت کو ٹہکرا دیا، اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ جب بھی شادی کریں گے تو کسی مسلمان اور ملکی لڑکی سے کریں گے لیکن یہ بات بھی غلط ثابت ہوئی،
#ادا-کارہ-جیتا-فاسیو
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اداکارہ جیتا فاسیو کے بارے میں لکہا کہ وہ عمران خان کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اس کے ساتھ شادی کی خواہشمند ہیں،
#سیتا-وائٹ
یہاں اگر سیتا وائٹ کا ذکر نہ کیا جائے تو پڑہنے والوں کے ساتھ یقیناً زیادتی ہوگی، کیونکہ یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے عمران کو کو سب سے زیادہ ڈسٹرب کیا، حتیٰ کہ سیاسی و عوامی حلقے سیاست میں ان کی ناکامی ذمہ دار بھی سیتا وائٹ کو ہی ٹھہراتے ہیں، جس نے عین انتخابات کے دوران عمران خان کو عدالت میں گھسیٹ لیا تھا تا کہ وہ اپنی ناجائز بیٹی ٹیریان کو بیٹی تسلیم کرے
برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے برطانوی لارڈ وائٹ کی بیٹی سیتا وائٹ کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ سیتا نے ایک لڑکی کو جنم دیا ہے، برطانوی صحافی راس بینن اس بچی کو عمران خان سے منسوب کردیا، اس واقعہ نے عمران خان کی پیشہ ورانہ زندگی پر نہایت ہی بدترین اثر ڈالا،
لاس اینلجس سے شائع ہونی والی اخبار" پاکستان لنک" میں شائع ہونے والے خصوصی انٹرویو میں سیتا وائٹ نے کہا کہ ٹیریان میرے اور عمران خان کے رنگین اور سنگین جسمانی تعلق کا خوبصورت نتیجہ ہے، اور میں عمران خان کی اجازت سے اس بچی کی ماں بنی تھی، سیاست کے میدان میں کودنے سے پہلے عمران خان نے ٹیریان کو اپنی بیٹی ہونے کی کبھی بھی تردید نہیں کی تھی اس لئے میں پاکستانی عوام کو عمران خان کا اصل چہرہ دکھانے کے ساتھ ساتھ اس کی بیٹی ٹیریان کی بھی مدد کرنا چاہتی ہوں، جس نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا، لیکن ہمیشہ اس کے بارے میں باتیں کرتی رہتی ہے،
سیتا وائٹ نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی برطانوی اور امریکی لڑکیوں سے تعلقات کو نہیں چھپایا، کیا لوگوں کو علم نہیں کہ عمران خان شادی کے بغیر ایک بچی کا باب بن چکا ہے، سیتا وائٹ نے کہا کہ میں کبھی بھی عمران خان سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن میں اس سے ایک بچہ پیدا کرنا چاہتی تھی، جوکہ ہمارے مغربی معیار کے مطابق کوئی بری چیز نہیں،
مذکورہ بالا واقعات محبوب لیڈر عمران خان کے ذاتی کردار کی عکاسی ہیں، ہم اپنی پاکبازی کا دعوہ نہیں کرتے، مگر کیا لیڈروں کو ایسا ہونا چاہیے جیسا کہ مندرجہ بالا واقعات سے ظاہر ہوتا ہے؟
یقیناً نہیں بات ابھی بھی ختم نہیں ہوئی، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور سیاست میں دلچسپی کے دوران، خوبرو لڑکیاں اور دوسرے لوگ اپنے سبز باغ عمران خان کے ہاتھوں، دیکھنے کے بعد اپنا رستہ بدل گئے، ایک روز ایک معروف امریکی، صحافی کرسٹینا لیمب، عمران خان کے ساتھ تھیں، وہ اسے اپنے سیاسی رہنما کے پاس ہی لے گیا، اور ان سے ملتی ہوا کہ وہ اس کی اس دوست لڑکی کو دیکھیں، اور اپنی مردم شناسی اہلیت کو کام میں لاکر رہنمائی کریں کہ آیا اس صحافی خاتون سے شادی کرنی چاہیے یا نہیں،؟ اس سوال کا جواب جنرل حمید گل اور عمران خان کے درمیان ایک راز ہے، جو بات راز نہیں رہی وہ یہ کہ اس دن کے بعد عمران خان طویل عرصہ کیلئے برطانیہ چلا گیا پھر ایک روز اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ اس کی منگنی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ہوگئی ہے جو بالآخر شادی اور اس کے بعد طلاق تک جا پہنچی،
واضح رہے کہ گولڈ اسمتھ ایک کٹر یہ یہودی خاندان ہے جو کہ اسلام و مسلم دشمن کے طور پہ جانا جاتا ہے،
ماخذ از ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ وڈیو بیان
کتاب پارلیمنٹ سے بازار حسن تک
تحرير و ترتيب حافظ سراج احمد سومرو شکارپوری
Comments
Post a Comment