قرآن کریم کی تلاوت کے ظاہری آداب

 قرآن کریم کی تلاوت کے ظاہری آداب،

(1) پاکیزگی 

قرآن کریم کو ہاتھ لگانے کے لیے پہلے پاک اور صاف ہونا ضروری ہے،

وضو کرکے ہی اسے چُھوا جاسکتا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اسے سوائے پاک لوگوں کے اور کوئی نہ چھوئے،

(سورہ الواقعہ) 

اور اس کی تلاوت کے وقت پاک اور صاف جگھ پر بیٹھنا ضروری ہے،


(2) تعوذ اور تسمیہ 

 قرآن کریم کی تلاوت شروع کرتے وقت پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑہنا چاہیے،


(3) ترتیل

قرآن کریم کی تلاوت جلد از جلد نہیں بلکہ ٹھر ٹھر کر ترتیل و تجوید کے ساتھ پڑہنا چاہیے،

 

(4) احتیاط 

قرآن کریم کی تلاوت کرتے وقت زبر زیر پیش وغیرہ کا خاص خیال رکھنا چاہیے، 


(5) رموزِ اوقات 

قرآن مجید کی تلاوت میں ایک امر یہ بھی ہے کہ کہاں رکا جائے اور کہاں نہیں، کس مقام پر سانس توڑ کر پڑہنا چاہیے کہاں نہیں انہیں رموزِ اوقاف کہتے ہیں،


(6) خوش الحانی 

قرآن کریم کو خوش الحانی کے ساتھ پڑہنا چاہیے، 


(7) مقدار تلاوت 

تلاوت تھوڑی ہی کیوں نہ کی جائے لیکن اچھی طرح اور باقاعدگي سے کی جائے، 


(8) تدبر 

قرآن کریم علم و دانش کی کتاب ہے اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کی معنیٰ بھی سمجھنی چاہیے 



Comments

Popular posts from this blog

مسلمان فلسفين جو فتنو

بر صغير جون اسلامي تحريڪون

بیٹے آپ جنت نہیں دیکھ سکتے