ستمبر 1974 کو کیا ہوا تھا

 7 ستمبر 1974 کو کیا ہوا تھا؟؟ 


مختصر سا پس منظرسادہ الفاظ میں بیان کئے دیتا ہوں.یاد رکھیں کہ 22 مئی 1974ء کو طلبہ کے وفد کی چناب نگر (ربوہ) اسٹیشن پرقادیانیوں سے تکرار ہوئی۔


 29 مئی کو بدلہ لینے کے لیے قادیانیوں نے چناب نگر (ربوہ) اسٹیشن پر طلبہ پر قاتلانہ وسفاکانہ حملہ کیا۔


 30 مئی کو لاہور اور دیگر شہروں میں ہڑتال ہوئی۔


 31 مئی کو اس سانحے کی تحقیقات کے لیے صمدانی ٹربیونل کا قیام عمل میں آیا۔


 3 جون کو مجلس عمل کا پہلا اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔


 9 جون کو مجلس عمل کا کنوینیئر لاہور میں مولانا سید محمد یوسف بنوری کو مقرر کیا گیا۔


 13 جون کووزیر اعظم نے نشری تقریر میں بجٹ کے بعد مسئلہ قومی اسمبلی کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔


 14 جون کو ملک گیر ہڑتال ہوئی۔


 16 جون کو مجلس عمل کا فیصل آباد میں اجلاس ہوا جس میں حضرت بنوری کوامیر اورمولانا محمود رضوی کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔


30 جون کو قومی اسمبلی میں ایک متفقہ قراردادپیش ہوئی جس پر غور کے لیے پوری قومی اسمبلی کو خصوصی کمیٹی میں تبدیل کردیا گیا۔


 24 جولائی کو وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جو قومی اسمبلی کا فیصلہ ہوگا وہ ہمیں منظور ہوگا۔


 5 اگست سے23 اگست تک وقفوں وقفوں سے مکمل گیارہ دن مرزاناصر پرقومی اسمبلی میں جرح ہوئی۔


 20 اگست کوصمدانی ٹربیونل نے اپنی رپورٹ سانحہ ربوہ کے متعلق وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔


 22 اگست کورپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔


24 اگست کووزیر اعظم نے فیصلہ کے لیے7 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔


 27، 28 اگست کولاہوری گروپ پرقومی اسمبلی میں جرح ہوئی۔ یکم ستمبر کولاہور شاہی مسجد میں ملک گیر ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی۔


 5، 6 ستمبر کو اٹارنی جنرل نے قومی اسمبلی میں عمومی بحث کی اور مرزائیوں پرجرح کا خلاصہ پیش کیا۔


 6 ستمبر کو آل پارٹیز مجلس تحفظ ختم نبوت کی راوالپنڈی میں ختم نبوت کانفرنس، وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ۔


 7 ستمبرکو قومی اسمبلی نے فیصلے کا اعلان کیا کہ مرزاقادیانی کے ماننے والے ہر دو گروپ غیر مسلم ہیں۔


 90 دن کی شب وروز مسلسل محنت و کاوش کے بعدجناب ذوالفقار علی بھٹو کے عہد اقتدار میں متفقہ طورپر 7 ستمبر 1974ء کونیشنل اسمبلی آف پاکستان نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی پیش کردہ قرار داد کومنظور کیا۔ مرزائیوں کے دونوں گروہ (قادیانی، لاہوری) کو آئینی طور پر غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا۔

از قلم سعد کامران 

Comments

Popular posts from this blog

مسلمان فلسفين جو فتنو

بر صغير جون اسلامي تحريڪون

بیٹے آپ جنت نہیں دیکھ سکتے