بیٹے آپ جنت نہیں دیکھ سکتے

 بیٹے آپ جنت نہیں دیکھ سکتے!

سن 2018 میں صادق آباد کے ایک کالج میں زیرِ تعلیم تھا انھی دنوں میں ختم نبوت خط و کتابت کورس اور ختم نبوت کا کام شروع کیا تھا اپنی سستی کے باعث ختم نبوت کا کام چھوڑ دیا تھا ایک رات خواب میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کا بڑا ہجوم ہے اور لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ جنت اور جہنم جن اور ملائک ایک سفید نورانی پردے کے پیچھے دکھا رہے ہیں یے سن کر ہجوم کے ساتھ مل گیا جب دیکھنے کے لیے وہاں پہنچا تو ایک نورانی چہرہ جس کے چہرے سے نور چمک رہا تھا جس کے چہرے کو دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن چمکتے نور کی شعاعیں دیکھنے نہیں دے رہی تھیں تمام لوگ دیکھ کر چلے گئے آخری شخص میں ہی تھا جب میری باری آئی تو حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا بیٹے آپ نہیں دیکھ سکتے آپ بہت دیر سے آئے ہیں اب وقت گذر گیا ہے، میں اداس ہوکر مایوسی کی حالت میں واپس چلا آیا، جب یے خواب میں نے ایک بزرگ شخصیت کو سنایا تو انہوں نے فرمایا آپ نے کسی نیک کام کو شروع کرکے اسے اختتام تک نہیں پہنچایا جس کی وجہ سے آپ نہیں دیکھ سکے خالی ہاتھ واپس آ گئے ہیں،

کچھ احباب ختم نبوت کے کام کو غیر ضروری سمجھتے ہیں حیف ہے ان کی عقلوں پر جو ختم نبوت جیسے حساس عقیدہ کی اہمیت کو نہیں سمجھتے، 

میں نے ایک عالم دین اور بزرگ شخصیت سے سنا کہ جو شخص ختم نبوت کا کام کرتا ہے چاہے جتنا بھی گنھگار کیوں نہ ہو لیکن ختم نبوت کا کام  کرنے کے باعث اللہ تعالیٰ اسے ضرور بروزِ محشر شفاعت نصیب فرمائیں گے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے اور ہمارے کام کو اپنی بارگاہ ایزدگی میں قبول و منظور فرمائے آمین،

حافظ سراج احمد سومرو شکارپوری

Comments

Popular posts from this blog

مسلمان فلسفين جو فتنو

بر صغير جون اسلامي تحريڪون